ٹوکیو اولمپکس میں ترنگا دیکھ کر قوم بہت پرجوش ہوگئی: مودی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پوری قوم ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی ترنگا پرچم دیکھ کر انتہائی پرجوش ہے۔
اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا ’’دو دن پہلے کی کچھ حیرت انگیز تصاویر ، کچھ یادگار لمحات،اب بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ترنگا اٹھاتے دیکھ کر نہ صرف میں بلکہ پورا ملک انتہائی پرجوش ہے۔ پورے ملک نے گویا متحد ہو کر ان دلیروں سے کہا – وجئے بھوو ، وجے بھوو۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ کھلاڑی ہندوستان سے گئے تو مجھے ان سے بات چیت کرنے،ان کے بارے میں جاننے اور ملک کو بتانے کا موقع ملا۔ یہ کھلاڑی زندگی کے بہت سے چیلنجوں پر قابو پانے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ آج ان کے پاس آپ کی محبت اور حمایت کی طاقت ہے۔ آئیے مل کر اپنے تمام کھلاڑیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کریں،ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ سوشل میڈیا پراولمپک ایتھلیٹوں کو سپورٹ کرنے کے لئے’وکٹری پنچ کمپین‘شروع ہوچکا ہے۔ آپ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ وکٹری پنچ کریں اور ہندوستان کیلئے جے کار کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS