پیوش گوئل نے مودی  کو بتایا غیر معمولی لیڈر

0

نئی دہلی:  مرکزی وزیر برائے صنعت وحرفت پیوش گوئل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر معمولی لیڈر قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کو ان پر فخر ہے ۔
 گوئل نے ایک ٹویٹ میں کہا’’کورونا وائرس  کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی  دور اندیشی ،فوری طور پر ایکشن لینے کی صلاحیت، اور غیر معمولی قیادت کی وجہ سے انہیں دنیا میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہ فخر  کی بات ہے کہ ہمیں ایسا وزیر اعظم ملا ہے،جن کی قیادت کا دنیااعتراف کر رہی  ہے‘‘۔  کورونا  وبا سے نمٹنے میں مودی کو دنیا میں پہلا مقام حاصل ہے ۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق  کورونا وبا سے نمٹنے میں مودی کی قیادت میں مؤثر قدم اٹھا ئے  گئے ہیں اور ان سے وبا کے قہر کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS