نینسی پلوسی ہاؤس آف ری پریزینٹیٹو کی اسپیکر منتخب

    0

    واشنگٹن: امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینئر لیڈرنینسی پلوسی کو دوبارہ کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹو (ایوان نمائندگان) کی اسپیکرمنتخب گیا ہے۔ اس عہدے کے لئے اتوار کے روز ہوئی ووٹنگ میں محترمہ پلوسی نے 216–208 ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ اراکین نے 80 سالہ پلوسی کے خلاف ووٹ دیا۔
    محترمہ پلوسی 2003 سے ہی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2007 سے 2011 تک ایوان نمائندگان کی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ فی الحال اس عہدے پر 2019 سے ہیں۔ وہ اس عہدے پر رہنے والی امریکی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS