لبنان کے شہر قصر میں گودام میں دھماکہ ، سات افراد زخمی

    0

    بیروت: لبنان کے قصرشہرمیں گیس سلنڈروں سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہونے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کی ریڈ کراس سوسائٹی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ دھماکہ جہاں ہوا ہے وہ علاقہ شام کی سرحد کے کافی نزدیک ہے۔
    ایل بی سی ٹیلی ویژن چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس گودام کا تعلق کالعدم تجارتی تنظیم سے تھا۔ دھماکے کے بعد ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ موصولہ دیگر اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شام کے علاقے میں واقع ایک گودام میں ہوا،جو کہ لبنان کے قصر شہر میں فوج کی سکیورٹی پوسٹ کے بہت نزدیک ہے۔ اس دھماکے میں لبنانی فوج کے کسی بھی اہلکار کے  زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS