نڈا نے راہل پرطنز کرتے ہوئے کہ شہزادے کو ہندوستان کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعرات کو کانگریس رہنما راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’شہزادے‘کو ہندوستان کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے،تو وہ اپنے ’سب سے بھروسے مند ملک‘پاکستان کی ہی سن لیں۔
جگت پرکاش نڈا نے آج ٹویٹ کرکے کانگریس پر زوردار وار کرتے ہوئے کہا،’’کانگریس کے شہزادے کو ہندوستان کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے، چاہے وہ فوج ہو،حکومت ہو یا ہمارے لوگ ہوں۔ تو وہ اپنے’سب سے بھروسے مند ملک‘پاکستان کی ہی سن لیں۔امید ہے کہ اب تو ان کی آنکھیں کھلیں گی۔‘‘
انہوں نے آگے لکھا،’’کانگریس اپنی ہی مسلح افواج کو کمزور کرنے کی مہم یں لگی رہی۔ کبھی ان کا مزاق اڑاتی رہی تو کبھی بہادری پر شبہ ظاہر کرتی رہی۔ہر قسم کی چالبازی کی  تاکہ فوج کو جدید رافیل نہ مل سکے۔لیکن ملک کے عوام نے ایسی سیاست کو مسترد کرکے کانگریس کو سخت سبق سکھایا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS