نعت شریف

0

آپ ہیں نور مجسم رحمت للعالمین
فخر دنیا فخر آدم رحمت للعالمین
آپ کی ہے ذات اقدس سارے عالم کے لئے
آپ کا سارا عالم رحمت للعالمین
اس طرح انسانیت پر آپ ہیں سایہ فگن
پھول پر جیسے ہو شبنم رحمت للعالمین
اب نظر آتے نہیں راہوں میں منزل کے نشان
ہو گئی ہے روشنی کم رحمت للعالمین
ظلم کا پھیلا ہوا ہے زور اس ماحول میں
ہو کرم ہونٹوں پہ ہے دم رحمت للعالمین
یہ ضیاءؔ ہے آپ کے در کی بلندی کا نثار
آسمانوں کا ہے سرخم رحمت للعالمین

ضیاء قادری اجمیری،حیدرآباد

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS