نعت رسول ﷺ

0

دی خبر جبرئیل نے آکر محمد مصطفی
آپ ہیں اللہ کے دلبر محمد مصطفی
ظلم کے شعلوں میں جب جلنے لگا ہر خاص و عام
پتھروں کے، لوگ بن کر رہ گئے گویا غلام
زندگی بھر جب نہ سمجھے لوگ خود اپنا مقام
آپ نے اس وقت دنیا کو دیا رب کا پیام
ایسے عالم میں بنے رہبر محمد مصطفی
آپ ہیں اللہ کے دلبر محمد مصطفی
گل سے، بلبل سے، گلستاں سے کلی سے خار سے
آسمانوں سے، زمیں سے اور در و دیوار سے
درد مندوں سے، ضعیفوں سے، ہر اک بیمار سے
آپ نے کی ہے محبت بے بس و لاچار سے
آپ ہیں کونین کے سرور محمد مصطفی
آپ ہیں اللہ کے دلبر محمد مصطفی
سرحد غم پار کرتا بیکسوں کا قافلہ
اس قدر ہرگز نہ تھا ہم بیکسوں کا حوصلہ
از طفیل خواجہ سنجر یوں ملا ہے سلسلہ
مشکلیں آساں ہوئیں اور مٹ گیا ہر فاصلہ
بخشا ہم کو آپ نے یہ در محمد مصطفی
آپ ہیں اللہ کے دلبر محمد مصطفی
ضیاء قادری اجمیری، حیدرآباد

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS