مظفر نگر فسادات میں بی جے پی رکن اسمبلی کو2سال قید پھر ضمانت

0

مظفر نگر، (ایجنسیاں) : ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہوئے 2013 کے فسادات میں بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سینی کو2 سال قید کی سزا ملی ہے۔ اس کیس میں اب تک 12 افراد کو سزا ملی ہے۔ 2013 کے مظفر نگر فسادات کیس میں کھٹولی کے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی سمیت 12 ملزمان کو عدالت نے قصوروار ٹھہرایا ہے اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سبھی پر 10،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ 2013 بی جے پی رکن اسمبلی کو 2سال قید کی سزادراصل 29 اگست 2013 کو ایس ایچ او جانسٹھ نے گاو¿ں میں2پارٹیوں کے درمیان مارپیٹ
اور فائرنگ کے معاملے میں ایم ایل اے وکرم سینی سمیت 24 ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ
سیشن جج کورٹ-4 نے ایم ایل اے سمیت 12 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے۔ بعد میں عدالت نے ایم ایل اے وکرم سینی سمیت
سبھی قصورواروں کو 25-25 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی۔واضح رہے کہ 27 اگست 2013 کو جانسٹھ تھانہ علاقے کے
تحت گاﺅں کوال میں شاہنواز نام کے شخص کے قتل کے بعد ملک پورہ کے رہائشی سچن اور گورو کو قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے
گاو¿ں میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔ 28 اگست کو سچن اور گورو کی آخری رسومات سے لوٹتے وقت لوگوں نے کوال میں مار پیٹ اور توڑ پھوڑ
کیں۔ اس معاملے میں 9 لوگوں کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا تھا جب کی 15 فرار ہو گئے تھے۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈووکیٹ نریندر
شرما نے بتایا کہ واقعہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کورٹ نمبر-4 گوپال اپادھیائے کی عدالت میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایم ایل اے وکرم سینی سمیت 12 ملزمان کو مختلف الزامات میں قصوروار ٹھہرایا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ایم ایل اے وکرم سینی سمیت باقی قصورواروں کو 10 ہزار اور دو سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے بعد عدالت نے
ایم ایل اے سمیت تمام قصورواروں کو ضمانت دے دی۔ وکرم سینی کے وکیل بھرت ویر اہلاوت نے کہاکہ وکرم سینی کی ضمانت کی درخواست ان
کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی تھی۔ یہ سن کر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔ مجرم وکرم سینی سمیت تمام 12 لوگوں کو
10/10 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS