سہارنپور کمشنری و اترا کھنڈ سے دہشت گردی کے الزام میں 8افرادگرفتار

0

گرفتار شدگان کا مبیّنہ طور پر القاعدہ او رجماعت المجا ہدین سے تعلق ،اے ٹی ایس کا دعویٰ
شاہد زبیری
سہارنپور ( ایس این بی) : یو پی اے ٹی ایس نے سہارنپور کمشنری کے اضلاع سہارنپوراور شاملی کے علاوہ اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع سے 8افراد کو دہشت گردی کے
الزام میں گرفتار کیا ہے اور مبیّنہ طور پر گرفتار شدگان کا تعلق بدنامِ زمانہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور جماعت المجا ہدین سے ہونے کا دعویٰ کیا
ہے اور گرفتارشدگان کے پاس سے جہادی لٹریچر برآمد کئے جا نے اور لاکھوں کی فنڈنگ کا انکشاف کیا ہے ۔یو پی اے ٹی ایس کے ذریعہ ان
گرفتاریوں سے ایک مرتبہ پھر سنسنی پھیل گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یو پی اے ٹی ایس نے سہارنپور ضلع کے قصبہ گاگلہیڑی کے گاﺅں سیّد ماجرا سے تعلق رکھنے والے لقمان ولد عمران کو
گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ لقمان قصبہ کے ایک مدرسہ میں استاد رہا ہے ۔اے ٹی ایس کے مطابق لقمان نے بنگلہ دیش کے احسان اور مفکر سے
ملاقات کی تھی جنہوں نے لقمان کو اپنی دہشت گرد تنظیم جماعت المجا ہدین سے جوڑا اور جس مدرسہ میں لقمان استاد تھا۔ اس مدرسہ کو انہوں
نے اپنا ٹھکانہ بنا لیا لقمان پر الزام ہے کہ اس نے بنگلہ دیش کے طلحہ کو اپنے پاس 11ماہ تک پناہ دی ۔اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایس نے لقمان
کے پاس سے جہادی لٹریچر ،پین ڈرائیو دو میموری کارڈ و دو موبائل بر آمد کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے سہارنپور دیگر افراد
میںقاری مختار ،محمدکامل انصاری اور محمد عالم کو بھی اسی الزام میں پکڑا ہے۔ ان کے علاوہ سہارنپور کمشنری کے شاملی ضلع کے شہزاد اور
اترا کھنڈ کے مدثر اور النور کو بھی گرفتار کیا ہے ۔النور اترا کھنڈ کے ضلع ہریدوار کے سلیم پور تھانہ رانی پور میں چھپ کر رہ رہاتھا۔ النور بنگلہ
دیش کا رہنے والا بتا یا گیا ہے اس کے فنڈ میں طلحہ نام کے شخص نے ڈھائی لاکھ جمع کرائے تھے ۔محمد عالم سہارنپور کی نواحی قصبہ کیلاش
پور کا رہنے والا بتا یا گیا ہے ۔اے ٹی ایس کے مطابق محمد عالم دہشت گرد رتنظیم کا ایکٹو ممبر ہے اس نے ہی بنگلہ دیش کے احسان کی
لقمان،شہزاد اور قاری مختار سے ملاقات کرا ئی تھی ۔بتایا جا تا ہے کہ رواں سال کے ماہ مارچ اور ماہ اگست میں بھوپال سے این آئی اے نے
دہشت گرد تنظیم ( اے کیو آئی ایس ) و اس کی معاون تنظیم بنگلہ دیش کی جماعت المجا ہدین کے تین مبیّنہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے
این آئی اے نے جو کچھ اگلوایا اس کی بنیاد پر یو پی اے ٹی ایس نے چھان بین کے بعد ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
اے ڈی جے لاءاینڈ آرڈر پرشانت کمار کے حوالہ سے خبر ہے کہ گرفتار مبیّنہ دہشت گردوں نے بنگال اور آسام کے بعد یو پی،بہار،مدھیہ پردیش و
اترا کھنڈ میں انتہا پسندانہ اور سخت گیر نظریات کے حامل افراد کو یکجا کرکے اپنے ساتھ جوڑ لیاتھااور زکوٰة،ہدیہ اور امداد کے نام پر دہشت
گردی کیلئے فنڈ اکٹھاکیا ہے۔ان گرفتاریوں سے سہارنپور کمشنری میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS