ممبئی:جلتی ہوئی عمارت سے 40افراد کو زندہ بچایا گیا، 5لوگ زخمی

0

ممبئی (یو این آئی) : ممبئی فائر بریگیڈ نے منگل کی صبح یہاں آگ لگنے والی عمارت کی چھت پر پھنسے 40 سے زائد افراد کو زندہ بچالیا ۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول کے مطابق صبح 10.15 بجے کے قریب ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے کاندیولی میں واقع جن کلیان نگر میں مہاڈا کی ایک پرانی 7منزلہ عمارت کے نچلے منزلے پر نصب کئے گئے برقی میٹر روم میں آگ لگ گئی۔نچلے منزلے پر لگنے والی آگ کو اور بھڑکتے ہوے شعلوں کو دیکھ کر عمارت کے خوف زدہ مکینوں نے چھت پر جاکر پناہ لینے میں عافیت سمجھی، اس کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ایم ایف بی کے فائر فائٹرز نے برقی سڑھیوں کا استعمال کرکے چھت پر پھنسے کم از کم 40 افراد کو بچایا اور جبکہ دیگر مکین آگ کا مقابلہ لرتے رہے۔حکام نے بتایا کہ 5افراد دم گھٹنے سے زخمی ہوئے اور انہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS