اکھلیش کل ہریدوار میں ملائم سنگھ کی استھیاں وسرجت کریں گے

0

سیفئی:(یو این آئی) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے اکھلیش یادو اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ پیر کو اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ان کی استھیاں وسرجت کریں گے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ایس پی صدر اکھلیش یادو کل پرائیویٹ طیارے سے مسٹر یادو کی استھیاں لے کر دہرادون جائیں گے۔ اکھلیش کے پروگرام سفر کے مطابق دہرادون سے وہ سڑک کے ذریعے ہریدوار میں گنگا کے کنارے وی آئی پی گھاٹ سے استھیاں وسرجت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر یادو کا طویل علالت کے بعد 10 اکتوبر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ اکھلیش کے ساتھ چچا شیو پال سنگھ یادو، چچازاد بھائی دھرمیندر یادو، تیج پرتاپ یادو اور قریبی ساتھی آشو ملک بھی استھی وسرجن کے لیے ہریدوار جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS