مفتی سلمان ازہری کو ملی ضمانت، گجرات پولیس نے دوبارہ تحویل میں لیا

0
مفتی سلمان ازہری کو ملی ضمانت، گجرات پولیس نے دوبارہ تحویل میں لیا
مفتی سلمان ازہری کو ملی ضمانت، گجرات پولیس نے دوبارہ تحویل میں لیا

احمد آباد: مشہور عالم دین و مفتی سلمان ازہری سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مفتی اظہری کی ضمانت چند شرائط کے ساتھ منظور کر لی ہے۔ اظہری نے جوناگڑھ میں ایک جلسہ (عوامی اجلاس) میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے کچھ دنوں بعد مفتی اظہری کو گجرات اے ٹی ایس نے 4 فروری کو ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، تاہم مولانا سلمان ازہری ابھی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، کیونکہ مبینہ تقریر کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد ہی گجرات پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی ہند گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں مورتیاں رکھ کر پوجا کی سہولت فراہم کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے خلاف گجرات کے کچے ضلع میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔ فی الحال پولس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS