دھونی 350 ٹی 20- میچ کھیلنے والے دوسرے ہندوستانی

0

ممبئی (ایجنسیاں) : آئی پی ایل 2022 کا 11 واں میچ چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ دھونی کے ٹی 20 کیریئر کا یہ 350 واں میچ تھا اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ ٹی 20- میچ کھیلنے کا ریکارڈ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کے نام ہے جنہوں نے 372 میچز کھیلے ہیں۔
دھونی کے ٹی 20 کریئرکی بات کریں تو انہوں نے اب تک کھیلے گئے 349 میچوں میں 7001 رن بنائے ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے 6 گیندوں پر 16 رن بنائے اور 7000 رنوںکا ہندسہ عبور کیا۔ اس سیزن میں اب تک دھونی شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے کے کے آر کے خلاف ابتدائی میچ میں 38 گیندوں میں 50 رنوںکی اننگز بھی کھیلی تھی۔ چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کی بات کریں تو سی ایس کے سیزن کے اپنے پہلے 2 میچ ہار چکی ہے، جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے والی پنجاب کنگز کو آخری میچ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS