سرکاری زمینوں پر بنی مساجد کا منہدم کیا جانا یقینی: پرویش ورما

0

نئی دہلی:دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں سرکاری زمینوں پر تعمیر کی گئی مساجد کا منہدم کیا جانا یقینی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پرویش ورما نے سرکاری زمینوں پر بنی مساجد کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ پرویش ورما نے کہا کہ اروند کجریوال حکومت نے 5 سالوں تک کہا کہ مرکز نے کام نہیں کرنے دیا۔ کجریوال حکومت نے 500 اسکولوں کی بجائے صرف 35 اسکول تعمیر کروائے ہیں۔جبکہ ایک بھی ڈگری کالج نہیں بنایا، پرویش ورما نے دیگر موضوعات پر بھی دہلی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS