نائیجیریا : جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 800 سے زائد قیدی فرار

0
image:yespunjab.com

ابوجہ(ایجنسیاں) نائیجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے ساتھیوں کو رہا کرا لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں جرائم کی شرح زیادہ ہونے کے سبب تمام جیلیں قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور اکثر جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS