28 دنوں میں پوری دنیا میں 71 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے

0
image:straitstimes.com

واشنگٹن، (یو این آئی) : پوری دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 28 دنوں میں جہاں پوری دنیا میں کووڈ-19 انفیکشن کے 8 کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 71 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ویکسین لی ہے .امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق پوری دنیا میں کورونا معاملوں کی تعداد 41 لاکھ 35 ہزار 6 ہزار 834 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 لاکھ 26 ہزار 564 تک جا پہنچی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 10,224,083,403 افراد نے ویکسین لی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے پہلے دس ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا کے کل معاملوں کی تعداد 77,919,052 ہے اور اب تک کل 922,473 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں کے دوران امریکہ میں 11,327,036 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ 67,358 افراد ہلاک ہوئے ۔دوسرے نمبر پر فرانس ہے جہاں کورونا معاملوں کی کل تعداد 21,886,328 ہے اور اب تک 1,36,187 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران 7,498,192 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 7,933 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان میں جہاں متاثرین کی کل تعداد 42,692,943 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 28 دنوں کے دوران ملک میں 5,074,672 معاملے درج کیے گئے ہیں جب کہ اس عرصے میں 22,597 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 509,358 ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا سے اب تک 27,552,267 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 639,151 ہو گئی ہے ۔جرمنی میں عالمی وبا سے اب تک 12,628,843 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 1,20,227 تک پہنچ گئی ہے ۔برطانیہ میں اب تک 18,475,373 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے 160,166 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14,102,736 ہو گئی ہے اور اب تک اس وبا سے 334,093 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 12,984,953 ہو گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 90,808 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 12,134,451 ہے جب کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 151,296 ہو گئی ہے ۔اسپین میں اب 10,672,906 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 96,596 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS