نائجیریا میں مسلح افراد نے کیا 50 سے زائد افراد کا قتل

0

ماسکو : (اسپوتنک) نائجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفارا میں مسلح مویشی چوروں نے کم سے کم 53 افراد کو ہلاک کردیا ۔
دی کویت ٹائمز اخبار نے زمفارا پولیس کے ترجمان محمد شیہو کے حوالے سے بتایا کہ بندوق بردارموٹرسائیکل پر سوارتھے اور ضلع جرمی کے کم از کم چھ مختلف دیہاتوں کے کسانوں پر حملہ کیا ۔ انہوں نے بتایا جن کسانوں نے حملے سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کی ،ان کا پیچھاکر کے ان کا قتل کر دیا گیا ۔
شیہو نے کہا کہ یہ حملے جمعرات اور جمعہ کو کیے گئے تھے۔ جمعہ کے روز کم از کم 14 لاشوں کو دارالحکومت گوسو لایا گیا تھا۔ اس درمیان مقامی لوگوں نے کویت ٹائمز کو بتایا کہ انھوں نے اس دوران مزید 39 لاشیں برآمد کیں اور انہیں شہر میں دفن کردیا گیا ۔
ضلع جرمی کے رہنے والوں نے مقامی احکام کی توجہ دیہاتوں میں جاری مسلح حملوں،اغوا اور چھاپوں کے مسئلے کی طرف مبذول کروانے کے لئے گزشتہ ہفتہ ایک بڑی شاہراہ بند کر دیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS