ہندوستان میں کورونا وائرس کے 3.68 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

0

 

نئی دہلی: ( یواین آئی)ہندوستان میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی خوفناک شکل کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،68،147 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کردو کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، اسی عرصے کے دوران 3،417 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،18،959 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا اسی مدت کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔
ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12،10،347 افراد کے ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 207 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،68،147 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3،00،732 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے ابھی تک ملک میں ایک کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here