24گھنٹے میں 20لاکھ سے زیادہ ویکسین ڈوز لگائے گئے

0
Image:newsvibesofindia

ہندوستان کا کورونا کے خلاف ویکسی نیشن میں نیا ریکارڈ
نئی دہلی :عالمی یوم خواتین پر ہندوستان میں کورونا کے خلاف ویکسی نیشن نے بھی ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ 20لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ایک دن میں ویکسین ڈوز دیے گئے، جو دنیا میں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مارچ میں ہی امریکہ نے بھی 20لاکھ ڈوز یومیہ کا اعدادوشمار پار کیاہے اور گزشتہ 3دن کا اوسط وہاں 21لاکھ ڈوز تک پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ ہفتے تیز رفتارکو دیکھ کر لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس اعدادوشمار میں مزید تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ہندوستان میں مرحلہ 2شروع ہونے کے ساتھ ہی کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری کو رفتار مل گئی ہے۔ 16جنوری سے 28فروری تک تقریباً 1.43کروڑ لوگوں کا ویکسی نیشن ہوا تھا۔ یکم مارچ سے سینئر سٹیزن اور ویکسین ڈوز دینے کی شروعات ہوئی اور اس کے بعد لگاتار رفتار بڑھ رہی ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہی 50 لاکھ سے زیادہ ڈوز دیے گئے۔ یعنی ہر روز اوسطاً 7.5 لاکھ سے زیادہ ڈوز۔ دوسرے ہفتے کی شروعات بھی دھماکہ دار انداز میں20لاکھ سے زیادہ ڈوز کے ساتھ ہوئی۔ پیر کو 20.19لاکھ ڈوز دیے گئے۔ ان میں 17.15 لاکھ پہلے ڈوز تھے، جبکہ 3.05 لاکھ دوسرے ڈوز۔ وزارت صحت کے منگل کی صبح 8بجے کے ڈیٹا کے مطابق ہندوستان میں اب تک 2.30کروڑ ڈوز دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS