وندے بھارت مشن سے ڈیڑھ لاکھ ہندوستانی وطن واپس لوٹے

0

نئی دہلی: ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہندوستانی ’وندے بھارت مشن‘ سے وطن واپس آچکے ہیں۔شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔
 پوری نے لکھا’’وندے بھارت مشن کی پروازوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد لوٹ چکے ہیں اور 55 ہزار سے زیادہ افراد ملک سے باہر گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز 4،784 افراد اس مشن کے تحت ہندوستان واپس آئے۔
کووڈ 19 کے باعث بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کولانے کے لئے یہ مشن شروع کیا گیا تھا۔ اس میں بیرون ملک مقیم ہندوستانی سفارتخانوں کی مدد سے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی پروازوں سے لایا جارہا ہے۔
وندے بھارت مشن کا چوتھا مرحلہ بھی اسی ہفتہ شروع ہونا ہے۔ پوری نے کہا کہ چوتھے مرحلے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS