عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب میں خوفناک آگ لگنے سے 113 سے زائد افراد ہلاک

0
عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب میں خوفناک آگ لگنے سے 113 سے زائد افراد ہلاک... تصوئر بشکریہ: اے ایف پی
عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب میں خوفناک آگ لگنے سے 113 سے زائد افراد ہلاک... تصوئر بشکریہ: اے ایف پی

بغداد: عراق کے صوبے نینوا میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 113سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 150 سے زائد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں موجود تھے۔
عراقی وزارت شہری دفاع کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان سے لگی، حادثے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے:

مسلم خواتین کیلئے ریزرویش کا التزام نہ ہونا باعث تشویش: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی ڈپٹی گورنر نے حادثے میں 113 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے، ریسکیو کا عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS