شہید بھگت سنگھ کی 116 ویں یوم پیدائش منانے کے لیے ریاستی سطح کی تقریب کے لیے اسٹیج تیار

0
شہید بھگت سنگھ کی 116 ویں یوم پیدائش منانے کے لیے ریاستی سطح کی تقریب کے لیے اسٹیج تیار
شہید بھگت سنگھ کی 116 ویں یوم پیدائش منانے کے لیے ریاستی سطح کی تقریب کے لیے اسٹیج تیار

پنجاب: عظیم مجاہد آزادی شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کی 116 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کھٹکر کلاں میں سہ روزہ انقلاب مہوتسو پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے لئے اسٹیج مکمل طور پر تیار ہے، جس میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان جمعرات کو شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

شہید اعظم بھگت سنگھ میوزیم اور میموریل میں تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے، ضلع نواں شہر کے ڈپٹی کمشنر نوجوت پال سنگھ رندھاوا نے پروگرام کے حوالے سے عہدیداروں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی، جس میں بھگونت مان مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔ مسٹر مان میوزیم میں شہید بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور بعد میں وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کرنے کے لیے فل پروف میکنزم تیار کیا ہے۔
بات چیت کے دوران مسٹر رندھاوا نے پروگرام کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے پوری کوشش کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیئے:

ناری شکتی وندن ایکٹ میں دلت اور مسلمان سب کیلئے ریزرویشن ہونا چاہئے: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب کھٹکڑ کلاں میں تین روزہ انقلاب مہوتسو کا انعقاد کر رہی ہے جو جمعرات سے ہفتہ تک چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ ملک کے عظیم شہید کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے سب سے بڑے ہیرو کی قربانی اور شہادت کے مقروض ہیں جنہوں نے 23 سال کی عمر میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھگت سنگھ اور دیگر شہداء کی زندگی اور فلسفہ ہمیشہ لوگوں کے لیے مشعل راہ رہے گا۔ مشہور پنجابی گلوکار جسبیر جسی بھی تقریب میں موسیقی کے ذریعے شہید بھگت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS