Image:thewashingtonpost

طرابلس: (یو این آئی) لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کے موت کا خدشہ ہے۔
غیر سرکاری تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرنی نے یہ اطلاع دی۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوشین وائکنگ کشتی بدھ کو طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ کشتی پر تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ کافی تلاش کے بعد ان لوگوں کو پتہ نہیں چل سکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS