وزارت نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ کار میں تنہا سفر کرنے پرماسک پہننا لازمی نہیں

0

نئی دہلی: وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے دہلی ہائی کورٹ کو اطلاع دی ہے کہ کار میں تنہا سفر کرنے پر ماسک  پہننے سے متعلق وزارت کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں دیئے گئے ہیں۔
ایک وکیل  سورم شرما کی جانب سے عذرداری دائر کئے جانے پر ایک حلف نامہ پر حکومت نے اپنے رخ کااظہار کیا ہے۔
وزارت کی  جانب سے عدالت  کوبتایا گیا ہے کہ چونکہ صحت کا معاملہ ریاست کا معاملہ ہے اور پہلی نظر میں یہ دہلی حکومت  سے متعلق  ہے۔ 
وزارت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کا نام مدعا علیہان کی فہرست سے خارج کیا جائے۔
درخواست گذار نے اپنی ذاتی کار چلاتے ہوئے ماسک نہیں پہننے پر 500 روپے کے چالان کے معاملے کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے  عوامی طور سے ذہنی اذیت کا شکار ہونے پر 10 لاکھ روپے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت  افسران کو پہلی مرتبہ 500 روپے اور دوسری مرتبہ 1000 روپے جرمانہ دینا پڑسکتا اگر وہ عوامی مقامات / کام کی جگہوں پر ماسک پہننے کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ رہنما اصول صرف عوامی مقامات یا کام کی جگہوں پر لاگو ہوتا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS