شمالی کشمیر کے گریز میں فوجی چاپر گر کر تباہ

0

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تلیل علاقے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم فی الوقت کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا حکام نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ہے-ذرائع نے بتایا کہ گریز سے قریب چالیس کلو میٹر دور تلیل کے گجرن نالے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ چاپر کے پائیلٹ اور اس کے دوسرے ساتھی کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ صحیح سلامت نکل چکے یا نہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چاپر کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہم اس میں تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS