مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس پر مزید تنقید، نئے الزامات منظر عام پر

0
IMAGE:THETODAYSHOW

نیویارک: (یواین آئی) مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی طلاق کی خبریں میڈیا کی شہ سرخیاں نہ بنیں لیکن ہر گزرتے
دن کے ساتھ ان کے ماضی کے راز سامنے آ رہے ہیں۔
پہلے تو یہ بات سامنے آئی کہ بل گیٹس کا خواتین ساتھیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں اور ان کا ایک افیئر بھی ہے جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ لیکن اب
توجہ کا مرکز مائیکل لارسن نامی شخص ہیں جو گزشتہ تین دہائی سے بل گیٹس فیملی کی دولت کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
مائیکل لارسن گیٹس فیملی آفس’کیسکیڈ انوسٹمنٹس‘کے چیف انوسٹمنٹ افسر ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی میں دھونس اور دھمکی کا ماحول بنا رکھا
تھا۔
’نیو یارک ٹائمز‘میں شائع ہونے والی یک رپورٹ کے مطابق دس سابق ملازمین نے ایسے الزامات لگائے ہیں جن سے بل گیٹس فیملی اور مائیکل لارسن ایک
مرتبہ پھر سرخیوں مٰن آگئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کمپنی کے چار ملازمین ایسے ہیں جنہوں نے گیٹس فیملی کو مائیکل لارسن کے رویہ کے متعلق شکایت کی
کہ ان پر متعصبانہ اور جنسی نوعیت کی تنقید اور فقرے کسے جاتے ہیں۔
مائیکل لارسن نے سیاہ فام ملازمین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا نے ایسے
لوگوں کو رقوم ادا کیں جو لارسن کے غلط رویے سے آگاہ تھے۔ دوسری جانب طلاق کے بعد بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کے درمیان
دولت کی تقسیم کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
دونوں کے نمائندوں نے طلاق کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا دونوں کے درمیان شادی سے پہلے کوئی معاہدہ ہوا تھا یا نہیں تاہم یہ
بتایا گیا ہے کہ شادی سے قبل کیا جانے والا کوئی بھی معاہدہ بیکار ہوگا کیونکہ طلاق کے وقت کیا جانے والا حتمی سمجھا جاتاہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کیسکیڈ انوسٹمنٹ سے تین ارب ڈالرز میلنڈا کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں کہ کمپنی کے شیئرز کی تقسیم کیسے ہوگی۔’
ڈیئر اینڈ کو‘ نامی کمپنی سے میلنڈا کو 800؍ ملین ڈالرز ادا کئے گئے ہیں جبکہ ’کوکا کولا فیمسا‘ نامی کمپنی کے تمام شیئرز میلنڈا کو منتقل ہوئے ہیں
جن کی مالیت 130؍ ملین ڈالرز ہے۔
غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ بل گیٹس کی نجی کمپنیوں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہوگا۔ ان کمپنیوں میں’فور سیزنز برانڈ‘
شامل ہے جو سعودی شہزادہ ولید بن طلال کے ساتھ پارٹنرشپ میں ہے۔ بل اور میلنڈا کی مشترکہ پراپرٹی میں ایک بڑی اراضی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS