قیمتیوں میں آگ بھڑکتی ہوئی :پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا

0
Image:India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے جبکہ ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 102.58 روپے اور ڈیزل 94.70 روپے ہوگیا۔
چنئی میں پٹرول 26 پیسے کے اضافے سے 97.69 روپے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے سے 91.92 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول اب 96.34 روپے اور ڈیزل 90.12 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے —— ڈیزل روپے
دہلی ————— 96.41 —————— 87.28
ممبئی ۔————— 102.58 —————— 94.70
چنئی —————- 97.69 -—————- 91.92
کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS