کابل میں عورتوں کی تصاویر پراسپرے

0
Image:ABCNEws

کابل:(ایجنسی) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد راجدھانی کابل کے اردگرد اسٹور فرنٹ پر عورتوں کی تصاویر کو یا تو کور کردیا گیا ہے یا ان تصاویر کو اسپرے کرکے چھپایا جارہا ہے۔ اس کو ایک طرح سے طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آنے والے بدلائو کا ردعمل مانا جاسکتا ہے۔ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد سے طالبان لگاتار افغانستان پر اپنی پکڑ مضبوط کرتے جارہے ہیں۔ وہ لگاتار کئی علاقوں پر قبضہ کرتے جارہے تھے۔ اتوار کی رات کو اس دہشت گرد تنظیم کے لڑاکوں نے راجدھانی کابل کو بھی اپنے کنٹرول میں کرلیا۔ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ افغانیوں کو ڈر ستا رہا ہے کے طالبان کے پچھلے راج کی طرح اس بار بھی لوگوں کو خاص کر عورتوں کے ساتھ ’سخت رویا اختیار کیا جائے گا۔لوگوں کے دلوں میں 1996سے 2001کے طالبان حکومت کے دوران زنا کے دوران عام طور سے کوڑے مارنے، اسٹیڈیم میں پھانسی دینے اور پھتر مارنے جیسی خوف ناک پرانی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں۔
سال 2001میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد کے دو دہائی میں کابل اور اس کے اردگرد بڑی تعداد میں بیوٹی پارلر کھلے ہیں۔ یہ میکپ اور مینی کیور ،پیڈی کیور جیسی خدمات خواتین کو دے رہے ہیں۔ طالبان کی حکومت کے دوران خواتین کو جسم کو پوری طرح ڈھکنے والا برقع پہنے کا حکم تھا۔ طالبانی لڑاکے جیسے ہی کابل میں داخل ہوئے ہیں ان اسٹورس میں سے ایک نے اپنی اوٹڈور وال کی پتائی شروع کردی۔ جس عورت کو دلہن کی ڈریس میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جب طالبان کے لڑاکے سڑک پر گن لیکر گشت کررہے تھے اسی دوران ایک دوسرے بند سیلون کے پاس کی دیوار پر عورت ماڈل کی تصویر کے بلیک پینٹ سے بلر کردیا گیا ۔ 1996سے 2001کے طالبان حکومت کے دوران لڑکیوں کو اسکول جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ عورتوں کو بھی مرد ساتھیوں کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔
چونکہ اس بار طالبان نے عورتوں کے بارے میں اپنا رویے میں نرمی کے بھی اشارے دئے تھے۔ اس کی اور سے کہا گیا ہے کہ عورتوں کو پورے جسم ڈھکنے والا برقع پہنے کو مجبور نہیں کیا جائے گا۔ انہیں بس حجاب پہنا ہوگا۔ لڑکیوں کی تعلیم یا روزگار میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنے کا اشارہ طالبان کے قدآور لیڈروں نے دیا ہے لیکن لوگوں کو اعتبار نہیں ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS