ڈی آر ڈی او نے جنگی طیارہ کو راڈار سے بچانے کی تکنالوجی تیار کی

    0
    Image: DNA India

    نئی دہلی:(یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) نے فضائیہ کے جنگی طیاروں کو دشمن کے راڈارکی پکڑ سے بچانے کے لئے ایک جدید تکنالوجی تیار کی ہے۔ ڈی آر ڈی او کی جودھپور میں واقع لیباریٹری نے پنے میں واقع تنظیم کی لیباریٹری ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیباریٹری کے ساتھ مل کر یہ تکنالوجی تیار کی ہے۔ اس تکنالوجی کے کامیاب تجربات کے بعد فضائیہ نے اسے اپنے بیڑے میں شامل کرنا شروع کردیا ہے۔
    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس کامیابی کے لئے ڈی آر ڈی، فضائیہ اور متعلقہ صنعت کو مبارکبا ددی ہے اور کہاکہ یہ خودکفیل ہندستان کی سمت میں ایک قدم ہے۔ موجودہ دور کی تکنالوجی پر مبنی لڑائی میں جنگی طیارہ کو دشمن کی راڈار کی پکڑ سے بچانا تشویش کا اہم موضوع ہے۔ اس لئے اس جدید تکنالوجی کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔ اس کے تحت ہوا میں بھوسے کی مدد سے میزائل کو الجھا کر طیارہ کو بچایاجاسکتا ہے۔ یہ تکنالوجی بڑے پیمانہ پر استعمال کے لئے صنعت کو دے دی گئی ہے۔ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی اس تکنالوجی کے ساتھ جڑی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS