دفاعی شعبہ میں خودانحصاری اور مضبوطی کے لئے نجی شعبہ آگے آئے: راجناتھ

0
Image: Daily Pioneer

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تکنالوجی پر مبنی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ نجی شعبہ سے مضبوط اور خودکفیل ہندستان کی تعمیر میں آگے آکر تعاون دینے کی اپیل کی۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج 0.5کی ویڈیو کانفرنس سے شروعات کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تکنالوجی کی بنیاد پر ہی ترقی کی ہے اس لئے تکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب جب تکنالوجی کی بات ہوتی ہے، میرے دل میں امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جیسے ترقی یافتہ ملک آتے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ ترقی یافتہ ملک اپنی تکنالوجی کی بدولت آگے بڑھے ہیں۔ ان ممالک کی ترقی تکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ میں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے نجی شعبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ آگ آئیں اور ایک مضبو ط اور خودانحصار دفاعی شعبہ کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔
وزیر دفادع نے کہاکہ یہ چیلنج ایسے وقت شرو ع کیا جارہا ہے جب ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس سے ہم ایک طرح سے دفاع کے شعبہ میں آزادی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں سیکورٹی کے منظرنامہ میں تیزی سے تبدیلی کے مد نظر قومی سلامتی کے چیلنجوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مشکل بھی ہوتا جارہا ہے۔ ساتھ ہی دنیا کی جیو تکنالوجی صورتحال میں بھی مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہاکہ مضبوط، جدید اور اچھی طرح سے لیس افواج تیار کرنے کے ساتھ ہی دفاعی صنعت کو بھی تیار کئے جانے کی ضرورت ہے جو مضبوط، قابل، موثر اور مکمل طورپر ’خودانحصار‘ ہو۔اس معاملہ میں آئی ڈیکس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں حکومت، فوج، تھنک ٹینک، صنعت، اسٹارٹ اپ اور جدید دفاع اور ایرواسپیس سیکٹر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ملکر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ تو قابلیت کی کمی ہے اور ہی مانگ کی لیکن مشترکہ پلیٹ فار م کے نہ ہونے سے ان میں تال میل نہیں ہوپاتا تھا۔ اب آئی ڈیکس یہ کمی کافی حد تک پوری کررہا ہے۔اس کے تحت افواج، دفاعی شعبہ کی انڈر ٹیکنگز اور آرڈیننس فیکٹریوں کو درپیش مسائل کی شناخت کی جاتی ہے اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے انہیں کاروباریوں، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کے سامنے لایا جاتا ہے۔فوجیوں کے لئے آئی ڈیکس بھی اسی طرح کی پہل ہے جو ہمارے فوجیوں کو ان شعبوں میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یعنی کل ملاکر دیکھیں تو یہ خودانحصاری کے ہدف کو حال کرنے میں مددگار بن رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ کا ہر ایڈیشن پچھلی بار سے کہیں زیادہ جامع اور متنوع ہے۔اس بار ان چیلنج کی تعداد 35ہے اور اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ یہ مسئلہ صورتحال کے بارے میں بیداری، مصنوعی ذہانت، ٹرینی ایئرکرافٹ، غیرمہلک آلات، 5جی نیٹ ورک، ڈرون سوارم اور ڈیٹا سے متعلق ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS