محبوبہ مفتی کی سعودی عرب میں فوت ہونے والے کشمیری نوجوان کی میت واپس لانے کے لئے وزارت امور داخلہ کی مدد طلب

0
محبوبہ مفتی کی سعودی عرب میں فوت ہونے والے کشمیری نوجوان کی میت واپس لانے کے لئے وزارت امور داخلہ کی مدد طلب ۔۔۔ تصویر بشکریہ ٹویئٹر
محبوبہ مفتی کی سعودی عرب میں فوت ہونے والے کشمیری نوجوان کی میت واپس لانے کے لئے وزارت امور داخلہ کی مدد طلب ۔۔۔ تصویر بشکریہ ٹویئٹر

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے سعودی عرب میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سری نگر کے نوجوان کی میت واپس لانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والا عادل شعبان نامی نوجوان حال ہی میں کسب معاش کے لئے سعودی عرب گیا تھا جہاں اس کی ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی۔
محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘رعناواری سے تعلق رکھنے والے عادل شعبان کی سعودی عرب میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی’۔

ان کا کہنا تھا: ‘غمزدہ خاندان اس کی میت کو تدفین کے لئے واپس لانے میں شدت سے کوشاں ہے’۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزارت امور خارجہ سے میت واپس لانے میں مدد کرنے کی درخواست کرتی ہوں’۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS