لکھنٔو: (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مرکزی حکومت سے کورونا ویکسین کی قیمتیں پورے ملک میں ایک جیسی کرنے کی مانگ کی اور کہا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی ہموار طریقے سے ہو اس لئے صنعت شعبے کو ابھی اس کی سپلائی نہ جائے۔
محترمہ مایاوتی نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے دام مرکز اور ریاستی حکومتوں و پرائیویٹ اسپتالوں کے لئے مساوی نہ ہوکر الگ الگ مقرر کرنے کے معاملے میں ہندوستانی حکومت کو دخل دینے کی ضرورت ہے۔ بی ایس پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے میں یکساں قومی پالیسی بناکر اس پر عمل کیا جائے۔
بی ایس پی صدر نے دوسرے ٹوئٹ میں آکسیجن کی کمی دور کرنے کے لئے فوری طور پر صنعتی شعبوں کو اس کی سپلائی روکنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی کیا جانا چاہیے کہ اسپتالوں میں اس کی کوئی کمی نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS