:imageicc cricket

دبئی(ایجنسیاں)ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں ایک مرتبہ پھر سے بابراعظم پہلی پوزیشن سنبھالنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے ہندوستانی کپتان ویراٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان کی پوزیشن چھین لی اور پہلے نمبرپر آ گئے لیکن اب تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں وہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو دوسرے نمبر سے محروم کرنے میں کامیاب رہے۔جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی 20 میں 122 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت بابر کو 47 ریٹنگ پوائنٹس حاصل ہوئے، اب ان کا ٹاپ پر موجود انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان سے 48 پوائنٹس کا فاصلہ رہ گیا ہے، زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں تو وہ بڑی اننگز نہ کھیل پائے، البتہ3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے بقیہ میچز میں عمدہ پرفارمنس سے بابر ایک بار پھررینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں جو گزشتہ برس نومبر تک ان کے قبضے میں تھی۔تیسرے میچ میں ناقابل شکست 73 رنز بنانے والے محمد رضوان نے 8 درجے ترقی سے کیریئر بیسٹ 15 ویں پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان کا بھی ون ڈے کے بعد ٹی 20 رینکنگ میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے، 17 درجے بہتری سے وہ اب 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر بیسٹ 11 ویں پوزیشن سنبھال لی، فہیم اشرف 12 درجے ترقی سے 16 ویں نمبر پر آگئے، محمد نواز کو 4 درجے ترقی نے 24 ویں درجے پر پہنچا دیا، حارث رؤف 43 درجے ترقی پاتے ہوئے بولرز رینکنگ میں 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS