عصمت ریزی معاملے پر مایا وٹی سخت قانون كا مطالبہ 

0

تیلنگانه میں ہوئی عصمت دری اور قتل معاملے میں بی ایس پی كی سربراه مایا وتی نےاپنا رد عمل ظاهركیا ہے۔ مایاوتی نے حیدرآباد عصمت دری اور قتل کے معاملے پر ٹویٹ كیا،اور عصمت ریزی معاملے میں سخت قانون کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ میں كها کہ جب اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے، مرکزی حكومت کو فوری طور پر هائی كورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک خاص طور پر عصمت دری اور قتل معاملے میںسخت قانون نافذ کرنا چاہئے۔جس میں كم وقت كے اندر مجرموں کو سزا دے كر انهیں پهانسی دی جاسكے۔
غور طلب هے كه کہ حیدرآباد کے ضلع رنگاریڈی میں ڈاکٹر کے ساته هوئی حیوانیت کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ حیدرآباد ، کولکتہ ، دہلی اور علی گڑھ میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ عوام میں اس حیوانیت كے خلاف غصہ اور افسوس دیکھا جارها هے۔ مایاوتی نے بهی گزشته روز ٹویٹ کرکے اس معاملے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا تها ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS