جذبہ اور آستھا کی بنیاد فیصلہ حیرت انگیز: مولانا عرفی

0

بابری مسجد اراضی کے حق ملکیت مقدمہ میں متنازع زمین رام مندر کی تعمیر پر عدالت عظمی کے حالیہ فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے عدالت عظمی نے متنازع اراضی کے بارے میں جس طرح عقیدہ، جذبہ اور آستھا کی بنیاد پر رام مندر تعمیر کے حق میں فیصلہ دیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس فیصلے سے ملک کے انصاف پسند اور امن پرور افراد کے درمیان سخت بے اطمینانی کی لہر پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمی کے ہر فیصلہ کا، خواہ وہ ہمارے حق میں ہو یا ہمارے خلاف، اس کا صدق دلی سے احترام کرتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کے لیے پابند عہد ہیں، مگر جس طرح مسلم فریق کے دلائل و شواہد اور ان کی طرف سے پیش کردہ مضبوط تاریخی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا اور ہندؤوں کی آستھا کو بنیاد بناکر فیصلہ دیا گیا ہے، اس کی وجہ سے ملک کے اس طبقہ میں ایک قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے،جو ہر متنازع معاملہ میں ملک کی عدلیہ سے رجوع کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS