مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرارویہ افسوسناک: مولاناارشدمدنی

0
image:https://react.etvbharat.com

نئی دہلی (ایس این بی) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولاناسید ارشد مدنی نے کہا کہ اس معاملے میں مسلمانوں سے متعلق میڈیا کادہرارویہ تشویشناک ہے، گرفتاریوں کا خوب شورمچایاجاتاہے، لیکن عدالت سے رہائی ہوتے ہی ان کو سانپ سونگھ جاتاہے۔ مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ جب تک خاطی پولیس افسران کو سزانہیں دی جاتی، تب تک انصاف ادھوراہے، لیکن جب ہم سزادینے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم سے کہاجاتاہے کہ ایساکرنے سے پولیس اورسیکورٹی ایجنسیوں کا مورل کمزورہوگا،جبکہ سچائی یہ ہے کہ جس طرح بے گناہوں کو دہشت گردی کے جرم میں پھنسایاگیاہے، یا اب بھی پھنسایاجارہا ہے، اس سے پوری قوم کامورل گررہا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ پولیس افسران کو سزادلانے کے تعلق سے بھی قانونی جدوجہدکی جارہی ہے، ساتھ ہی متاثرین کیلئے، جو عدالتوں سے باعزت رہا ہوچکے ہیں، معاوضہ کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS