آسام میں  شہریت ترمیمی بل کے خلاف شدید مظاہرے

0

شہری ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس پوگیا ہے ۔یہ بل 1955 کے قانونی ترمیمی بل کے مطابق ہندوستان کی شہریت کےلے پانچ ثبوت ہونے کی وضاحت کرتاہے
،شہری ترمیمی بل کے خلاف آسام اور تیری پورا وغیرہ میں پر تشدد احتجاج  کی وجہ سے ریلوئے نے آسام اور تیری پورا آنے جانے والی سبھی مسافر ٹرینوں کو ملتوں کردیا ہےاور
لمبی دوری والی ٹرینوں کو گوہاٹی میں ہی روکا جارہا ہے۔ ائیر لائن کمپنی انڈیگو نے گوہاٹی ، ڈبروگڑھ، جورہاٹ کی فلائٹ ملتوی کردی ہے۔ انڈیگو کے علاوہ اسپائیس جیٹ، وستارا کی بھی
فلائٹ ملتوی ہیں۔  آسام کے وزیر اعلیٰ کے آبائی شہر ڈبروگڑھ کے چبواہا میں مظاہرین نے بدھ کی رات ایک ریلوے اسٹیشن کو آگ لگادی ۔ اس کے علاوہ تنسوکیا ضلع میں پانی ٹولا ریلوے
اسٹیشن کو بھی آگ کے حوالے کردیا ۔ ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس  کی 12 کمپنیوں کو ان علاقوں میں بھیجا گیا ہے
 ۔کرفیو کے باوجود صبح لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔فوج نے شہر میں صبح کے وقت فلیگ مارچ کیا ۔آسام ریاست کی 20بسوں کو بھی نقصان پہچاہے ۔ تن سوکیا میں چار دکانوں کو آگ لگا
دی گئی ۔ اور ایک لاش بھی برآمد ہوئی ہے ۔ریاست کے کئی حصوں میں بی جے پی اورآسام گانا پریشد کے لیڈروں کے گھروں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ آسام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے
کہا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پھیل رہی افواہوں کے پیش نظر اگلے 48گھنٹوں تک کے لئے انٹرنیٹ سہولیات بند کردی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS