نظر ثانی کی عرضیوں پر سپریم کورٹ کاغور و خوض

0

ایودھیا معاملے میں دائر نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ بیٹھ گئی ہے۔ پانچ ججوں کی آئینی بنچ 18 درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔ 
اس دوران فیصلہ کیا جائے گا کہ ان درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی یا نہیں۔
 درخواستوں کے میرٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کے ساتھ جسٹس  ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایس عبدللہ نظیر اور سنجیو کھننہ سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  ایودھیا معاملے میں 9نومبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد اس معاملے میں  سپریم کورٹ میں 18عرضیاں داخل  کی گئی ہیں۔ ان میں 9عرضیاں فریقیں کی طرف سے اور 9 دیگر عرضیاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS