مراٹھواڑہ خطے میں 5،187نئے کورونا کیسز ، 149 اموات درج

0
Image:TimesofIndia

اورنگ آباد: (یو این آئی)مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زائد 5،187نئے کیسز سامنے آئے اور 149 افراد کی موت ہو گئی ۔ طبی حکام نے یہ اطلاع دی ۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثررہا ہے، جہاں 1273 نئےکیسز درج کئے گئے اور 29 افراد کی موت ہوگئی ، اس کے بعد لاتور میں 953 کیسز اور 29 افراد کی موت ، اورنگ آباد میں 759 کیسز اور 22 اموات، ناندیڑ میں 337 نئے کیسز اور 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جالنامیں 556 کیسز اور 16 اموات، پربھنی میں 462کیسز اور 12 مریض فوت ہوئے ، عثمان آباد میں 712 کیسز اور 8 لوگوں کی جان گئی اور ہنگولی میں 131کیسز اور 5 افراد کی موت ہو گئی ۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھرمیں کووڈ ۔19 کے 4840 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 51،01،737 ہوگئی۔ ریاست میں مزید 572مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75،809 ہوگئی ہے۔
اس دوران ریاست میں ریکارڈ 60،223 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 44،07،818 ہوگئی۔ ریاست میں شفایابی کی شرح فی الحال 86.4 فیصد ہے اور شرح اموات 1.49 فیصد ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here