ماں کی گود بچے کے لئے دنیا کی سب سے محفوظ جگہ

0

لکھنؤ: (یواین آئی) اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ ماں کی گود بچے کے لئے دنیا کی سب سے محفوظ جگہ ہے اور ماں کے بغیر زندگی نامکمل ہے ۔
مدرس ڈے کے موقع پر امبافاونڈیشن کے ذریعہ آج یہاں منعقدہ ویبی نار کوراج بھون سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پٹیل نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت میں ماں کو’ماتر دیوو بھوا‘کہا گیا،یعنی ماں کا مقام ایشور سے بھی اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہندوستان عظیم ثقافت اور روایات والا ملک ہے جہاں لوگ اپنی ماں کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ہم سبھی اپنی والدہ کی محبت ، دیکھ بھال ،سخت محنت اور حوصلہ افزا خیالات کو محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کورونا بحران میں لاک ڈاون کی وجہ سے ہم سبھی کا زیادہ تر وقت گھر پرہی ماں کے ساتھ گزرتا ہے اور ایسے میں بچوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کچھ ایسا کریں جس ان کی والدہ کو اچھا محسوس ہو۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بچے ماں کی پسند کا کھانا بنا سکتے ہیں ، ان کی کام میں مدد کرسکتے ہیں۔ ان کے لئے بہترین سا گفٹ تیار کرسکتے ہیں۔گورنر نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران والدہ کے بے مثال رول سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سبھی صرف مدرس ڈے کے موقع پر ہی والدہ کی خدمت ،عزت و احترام نہ کریں بلکہ ان ان کے تئیں ہمیشہ یہ محبت اور عزت وحترام برقرار رکھیں۔ ایک ماں بھی کورونا والنٹیئر کی کردار میں ہمیشہ اپنے کنبے کے لئے تیار رہتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS