مشرقی چمپارن میں گنڈک ندی کا پشتہ ٹوٹنے پرکئی گاﺅں میں سیلاب

0

موتیہاری: نیپال اور بہار کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کے بعد بیراج سے پانی چھوڑے جانے سے مشرقی چمپارن ضلع کے گنڈک ندی کی سطح آب میں زبردست اضافہ سے بنے دباﺅکی وجہ سے جمعہ کو علی الصبح ندی کے چمپارن پشتہ کا دائیں طرف کا حصہ ٹوٹ گیا ۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایاکہ گنڈک ندی کی سطح آب میں زبردست اضافے سے بنے دباﺅکی وجہ سے سنگرام پور بلاک کے جنوبی بھوانی پور پنچایت کے نہالو ٹولہ گاﺅں میں ندی کے چمپارن پشتہ کے دائیں طرف کا حصہ ٹو ٹ گیا ہے جس سے بلاک کے کئی گاﺅں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ۔ علاقے میں افرا تفری مچ گئی ہے ۔ لوگ گھروںکو چھوڑ کر اونچے مقامات پر پناہ لے رہے ہیں۔ سیلاب کا پانی اسٹیٹ ہائی وے ۔74 کو عبور کر کے علاقے میں تیزی سے پھیل رہاہے جس سے سنگرام پور بلا ک کے علاوہ کیسریا ، کوٹوا اور کلیان پور بلاک پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
وہیں پشتہ کے ٹوٹنے کی خبر ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ شرشت کپل اشوک اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے افسران کی ٹیم کے ساتھ پشتہ کا معائنہ کیا اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کےک ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ضلع مجسٹریٹ نے اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے محفوظ مقامات پر چلے جانے کی اپیل کی ۔ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویژنل پولیس افسر،سرکل افسرکو ہدایت دی کہ جہاں سیلاب متاثرہ لوگ رہ رہے ہیں ان کے لئے کمیونیٹی کچن کا نظم کریں اورانہیں ہرقسم کی امداد مہیا کریں۔ ضلع مجسٹریٹ مسلسل افسران کے ساتھ اجلاس کر کے ضروری ہدایتیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے سیلااب کنٹرول ڈویژن محکمہ کے انجینئرو ں ۔افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے خصوصی چوکسی برنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پشتہ کو محفوظ رکھنے کیلئے فلڈ فائٹنگ کاکام مسلسل کرایاجائے جس سے کسی قسم کی انہونی نہ ہو ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS