اُردو یونیورسٹی کے انٹرنس ٹسٹ ملتوی

0

حیدرآباد،(یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی اطلاع کے بموجب کووڈ 19 وباکے پیش نظر انٹرنس ٹسٹ جو 19 اور 20 ستمبر کو مقرر تھے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ نئے آن لائن شیڈول کے مطابق اطلاع دی جائے گی جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ میرٹ کی اساس پر داخلے جاری ہیں۔ اس میں آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے ۔ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے ، بی اے (آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام؍ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS