منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا،خطرے سے باہر

0
image:indiatvnews.com

نئی دہلی: (یو این آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق وزیراعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی میں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ بھی اس سال 19 اپریل کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم نے 4 مارچ اور 3 اپریل کو کووڈ ویکسین لی ہے۔ وہ فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ان کی 2009 میں ایمس میں بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS