منیش سیسودیا کا جیل سے عوام کے نام جذباتی خط

0
Image: India Today

نئی دہلی (ایجنسیاں): دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے جیل سے خط لکھا ہے۔ اپنے اسمبلی حلقہ کے عوام کے نام تحریر کردہ اس خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ اروند کجریوال کی قیادت میں دہلی میں تعلیم کا انقلاب آیا ہے۔

‘منیش سسودیا نے خط میں لکھا کہ ’جلد ہی باہر ملاقات ہوگی۔ تعلیمی انقلاب زندہ آباد، لو یو آل! گزشتہ ایک برس میں مجھے سب کی یاد آئی۔ سب نے بہت ایمانداری سے کام کیا۔ جس طرح آزادی کے وقت سب نے لڑائی لڑی، اسی طرح ہم بہتر تعلیم اور اسکول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انگریزوں کی تاناشاہی کے بعد ہی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اسی طرح ایک دن ہر بچے کو صحیح اور بہتر تعلیم حاصل ہوگی۔‘

عام آدمی پارٹی لیڈر نے لکھا کہ ’انگریزوں کو بھی اپنے اقتدار پر بہت گھمنڈ تھا۔ انگریز بھی جھوٹے الزام عائد کر کے لوگوں کو جیل میں قید کرتے تھے۔ انگریزوں نے کئی برسوں تک گاندھی جی کو جیل میں قید رکھا۔ یہ لوگ میری تحریک ہیں اور آپ سب میری طاقت ہو۔ ترقی یافتہ ملک ہونے کے لیے بہتر تعلیم اور اسکول کا ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو کیفے دھماکہ کے معاملے میں این آئی اے نے بی جے پی کارکن کو حراست میں لیا

جیل میں رہ کر میری آپ لوگوں کے تئیں محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ میری بیوی کا آپ لوگوں نے بہت خیال رکھا۔ سیما آپ کی بات کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتی ہے۔ آپ سب اپنا خیال رکھیئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS