منگلور احتجاج: ٹی ایم سی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دیا معاوضہ

0

کولکاتہ: شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگلور میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ سابق مرکزی وزیر و ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈردنیش تریویدی نے ہفتے کی صبح مہلوکین کے لواحقین کو چیک حوالے کیا۔ تریویدی کی سربراہی میں ترنمول کانگریس کا ایک وفد ممتا بنرجی کی ہدایت پر کرناٹک کے دورے پر ہے۔
19دسمبرکو  کرناٹک کے شہر منگلور میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج میں دو افراد کی پولس کی گولی سے موت ہوگئی تھی۔ مرنے والوں کی شناخت محمد جلیل (65)اور اور نوشین بینگری (25) کے طور کی گئی تھی ۔ مظاہرے میں شریک ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ان میں سے ایک کی آنکھ میں گولی لگی تھی جب کہ دوسرے کو سینے میں گولی لگی تھی۔ پولیس کا الزام ہے کہ مظاہرین نے پہلے پولس پرپتھراؤ کیا اور شمالی منگلور میں پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس کمشنر پی ایس ہرشا نے پولیس کی کارروائی کوجائز قرار دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مقامی نیوز چینلز کے جاری کردہ ویڈیوز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرامن مظاہروں پر پولیس نے مار پیٹ اور فائرنگ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS