ملک کے 13 بینک منافع میں  ہیں: وزیرخزانہ

0

نئی دہلی: وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے بروز ہفتہ کو بینکوں کے سربراہان سے میٹنگ کی تھی۔ سیتارمن نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے قبل سرکاری
اورنجی بینکوں کے سربراہان کے ساتھ بینکوں کی صورت حال کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری بینکوں کی مالی حالت بہتر ہوئی ہے۔ مارچ 2018 میں مجموعی
این پی اے 8.26لاکھ کروڑ روپے تھا، جو اس سال ستمبر میں کم ہو کر 7.27لاکھ کروڑ روپے پر آگیا۔ ان کے التزامات کے مطابق7 سال کے سب سے اعلی ترین
سطح پر پہنچ گیا ہے اور بینک منافع میں ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 بینکوں نے فائدہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں
بینکوں نے 4.53لاکھ کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ایسار اعلامیہ پر عمل درآمد سے بینکوں کو 38,896 کروڑ روپے ملےہیں۔ سال 19۔2018 اور رواں مالی
سال کی پہلی ششماہی میں بینکوں نے 2.08 لاکھ کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS