راجو سریواستو پنج تتو میں ولین، گھروالوں نے نم آنکھوں سے دی بدائی

0

دانش رحمٰن
کامیڈین راجو سریواستو نے بدھ کی صبح تقریباً 10.15 بجے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اپنی کامیڈی سے سب کو ہنسانے والے راجو نے جاتے جاتے سب کو رلا دیا۔ اکشے کمار سے لے کر کپل شرما تک اور پی ایم نریندر مودی سے لے کر صدر جمہوریہ تک نے سوشل میڈیا پر راجو سریواستو کو خراج عقیدت پیش کی۔ راجو سریواستو نے اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنے لیے ایک بڑا مقام حاصل کیا تھا۔
انہیں 10 اگست کوایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔استپال میں کافی


وقت تک ان کی حالت تشویشناک رہی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا۔انہوں نے تقریبا 40دن تک بیماری سے لڑنے کے بعد بدھ کو یعنی 21 ستمبر کوآخری سانس لی۔

اس دوران راجو شریواستو کی اہلیہ شیکھا سریواستو اپنے جیون ساتھی کو آخری الوداعی دیتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ خاندان کے لوگ روتے ہوئے شکھا کو سنبھالتے ہوئے دیکھے گئے۔
راجو شریواستو کا آخری سفر اپنے بھائی کے گھر سے ہوا۔ اس دوران اپنے شوہر کو آخری الوداعی دیتے ہوئے شیکھا شرما جذباتی ہو گئیں اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ اپنے جیون ساتھی کو کھونے کا غم شیکھا کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا۔ سامنے آنے والی تصاویر میں وہ اپنے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ایک تصویر میں گھر والے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ای ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں شیکھا نے کہا، میں ابھی بات کرنے کے
राजू श्रीवास्तव की पत्नी शिखा श्रीवास्तवقابل نہیں ہوں۔ اب میں کیا کہوں؟ انہوں نے بہت جدوجہد کی، میں امید کر رہی تھی اور دعا کر رہی تھی کہ وہ اس سے باہر آجائے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک حقیقی جنگجو تھے۔

جس کے بعد آج ( 22ستمبرجمعرات) کو کامیڈین راجو سریواستو کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ راجو شریواستو کے بیٹے آیوشمان نے راجو سریواستو کو مکھ اگنی دی اور


راجو سریواستو پنج تتو میں ولین (ضم) ہو گئے۔ ایک طرف جہاں مداح اور مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں ۔دوسری جانب شمشان گھاٹ میں بھی مداحوں کا بڑا ہجوم دیکھا گیا۔

ایک طرف جہاں مداح اور مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب شمشان گھاٹ پر بھی مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یعنی اب راجو سریواستو صرف یادوں میں رہ جائیں گے۔ راجو شریواستو کا ذکر صرف یادوں میں ہوگا، ان کا ذکر،ان کی ہمت اب صرف کہانیوں میں رہ جائے گی۔ ۔ سنیل پال بھی راجو کو آخری الوداعی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

راجو شریواستو کا جسم کچھ ہی دیر میں پنج تتو میں ولین ہو جائے گا۔ راجو کی میت کو جلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مداحوں کی آنکھیں نم ہیں، دل غم سے بھرا ہے۔
ہمیشہ سب کو ہنسانے والا شخص اس طرح دنیا سے کیسے چلا گیا یقین کرنا مشکل ہورہا ہے ۔

راجو سریواستو کی میت کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ راجو کو یاد کر کے سب کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ۔ دہلی میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ اندرا دیو بھی نم آنکھوں کے ساتھ راجو کو آخری الوداع کہہ رہے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں راجو کا فانی جسم پپنج تتو میں ضم ہو جائے گا۔

احسان قریشی اور سنیل پال(نگم بودھ گھاٹ) شمشان گھاٹ پہنچ گئے۔ ایسے میں کامیڈین احسان قریش اور سنیل پال اپنے دوست کو آخری بار دیکھنے کے لیے (نگم بودھ گھاٹ) شمشان گھاٹ


پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران سنیل پال نے کہا، ’’وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وہ ہمارے استاد تھے۔”

راجو سریواستو کی آخری ویڈیو:
https://twitter.com/ZeeNews/status/1572813869034373120?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1572813869034373120%7Ctwgr%5E6482c090e0e7874dcfb83e1c3309f3c7fe5e1fcd%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Fentertainment%2Fbollywood%2Flast-video-of-raju-srivastav-viral-comedian-raju-srivastav-death%2F1362164

اطلاعات کے مطابق راجو سریواستو کا یہ ویڈیو ایمس میں داخل ہونے سے 15 دن پہلے کا ہے۔ ان کی صحت خراب ہونے سے 15 دن پہلے، وہ راجی پورم، لکھنؤ میں اپنے رشتہ دار کے گھر شادی میں شریک ہوئے تھے۔ اس دوران انہیں اہل خانہ کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔ راجو سریواستو نے کچھ گانے بھی گائے جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انتارا سریواستو نے پاپا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ لکھی۔
راجو شریواستو کی بیٹی انتارا سریواستو اپنے والد کے اچانک چلے جانے سے بہت افسردہ ہیں۔
Raju Srivastava’s daughter Antara Srivastava thanks everyone for their condolences on social media; read
اب انتارا نے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹس شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ اپنے والد کو یاد
Antara Srivastav
کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
احسان قریشی نے انکشاف کیا کہ کامیڈین اپنی فلم بمبئی ٹو گوا کا سیکوئل بنانا چاہتے تھے۔ “مجھے یاد ہے کہ ان کے ساتھ آخری ملاقات ممبئی میں ایک دفتر میں ہوئی تھی۔


سنیل بھی وہاں تھے اور ہم نے پوچھا کہ فلموں کے لیے سبسڈی کے لیے کیسے درخواست کی جائے۔ انہوں نے ہماری ہٹ فلم بامبے ٹو گوا کے سیکوئل جیسی فلم بنانے کے خیال پر بھی بات کی جس میں تمام کامیڈین شامل تھے۔ یہ ان کی آخری خواہش تھی اور ہم تمام کامیڈینز کے ساتھ فلم بنانے کی ان کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
راجو نے کچھ عرصہ سماج وادی پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Antara Srivastav1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی دنیا میں سرگرم راجو سریواستو نے 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے ‘میں نے پیار کیا’، ‘بازیگر’، ‘بامبے ٹو گوا’ (ریمیک) اور ‘آمدانی اتھانی کھرچا روپیہ’ جیسی فلموں میں کام کیا۔ وہ ‘بگ باس’ سیزن تھری میں نظر آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS