جھارکھنڈ میں آپسی تنازع میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ قتل

0

گریڈیہجھارکھنڈ میں گریڈیہ ضلع کے پیرٹانڈ تھانہ علاقے میں ہفتے کو آپسی تنازی کے سلسلے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پیپرا ٹانڈ گاؤں کے کچھ لوگوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا۔گاؤں والوں نے سریش کو پہلے تیر مار کرزخمی کردیا اورپھر اس کی جم کر پٹائی کردی۔اس وجہ سے سریش کی کچھ وقت بعد ہی موت ہوگئی۔
اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر کمارجھا نے بتایا کہ آپسی جھگڑے کے سلسلے واقعہ کو انجام دیاگیاہے۔مشتعل گاؤں والوں نے سریش کے گھر میں آگ لگا دی۔حالانکہ ،گھر میں پھنسے آٹھ لوگوں کوپولیس کی چستی سے بچا لیاگیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔واقعہ میں جتنے لوگ شامل ہوں گے،سبھی کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔واقعہ کے سلسلے میں تناؤ کے پیش نظر گاؤں میں اضافی پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیپرا ٹانڈ میں ہی 21 مئی کو ایک شخص کو قتل کردیاگیا تھا،جس کا ذمہ دار شریش کو مانا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS