ممتا نے غیربی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا

0

بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف لڑائی میں متحد ہونے کی اپیل
کولکاتا (یو این آئی) :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی جو پہلے بھی اپوزیشن اتحاد کی اپیل کرتی رہی ہیں اور اس سے قبل وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور شرد پوار لو خط لکھ چکی ہیں۔اب انہوں نے غیربی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت مرکزی ایجنسیوں سی بی آئی اور ای ڈی کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ بی جے پی جمہوریت اور آئین کو جو دھچکا لگا رہی ہے، اس کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کا وقت آگیا ہے ۔ میری سب سے اپیل ہے کہ آئیں مل کر بیٹھیں اور اپنے اپنے موقع پر اس پر بحث کریں اور اس کے خلاف بولیں۔
ممتا بنرجی نے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کیلئے متعدد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو متعدد مرتبہ خطوط لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے کجریوال کی ’کامیابی‘کے بارے میں بھی بات کی۔ 2014اور 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، لیکن چند ماہ بعدممتا نے انہیں یاد دلایا کہ اسمبلی انتخابات میں کجریوال کی ’آپ‘بھاری اکثریت سے جیتی ہے۔ بنگال میں بھی ان کی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دی۔بنگال میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد، ممتا بنرجی غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو متحد کرنا چاہتی ہیں۔ چند ماہ قبل انہوں نے مختلف اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی جن میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور شرد پوار شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔حال ہی میں اترپردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔ بی جے پی پنجاب کو چھوڑ کر چاروں ریاستوں میں برسراقتدار ہے ۔ نریندر مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نتائج 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ اپوزیشن لیڈروں کو ممتا بنرجی کا خط بہت اہم ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS