موتیہاری میں کشتی حادثہ، 20غرقاب

0
image:zeenews

موتیہاری (ایس این بی) : موتیہاری میں شکار گنج کے گوڑھیا گائوں کے پاس بوڑھی گنڈک ندی میں کشتی پلٹ گئی۔ اس میں قریب 20لوگوں کے ڈوبنے کاخدشہ ہے۔اب تک بچی سمیت 17لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ بچی کی موت ہوچکی ہے جبکہ ایک عورت سمیت 6 لوگوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں ایڈمٹ کرایاگیا ہے۔ اتوار کی صبح قریب 11 بجے حادثہ کے بعد سکرہنا گھاٹ پر افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا۔ مقامی غوطہ خوروں سمیت این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت اور بچائو میں سرگرم ہوگئی ہے۔ اب بھی2 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح قریب 10بجے کشتی پر سوار 20 افراد گوڑھیا ہراج سے ٹکلیا ہراج گائوں جارہے تھے۔ کشتی کے ندی کے بیچ میں پہنچتے ہی حادثہ ہوگیا۔ واقعہ کے بعدعلاقے میں افراتفری مچ گئی۔ٹیم لاپتہ لوگوں کی تلاش میں لگی ہے۔ کئی انتظامی افسران سمیت پولیس ٹیم کے جوان موقع پر موجود ہیں۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں سمیت دیگر لوگ راحت اور بچائو کام میں لگے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ لوگوں کی تلاشی کی مہم جاری ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS